پنجگور کا رہائشی مسلح حملے میں ہلاک

616

کراچی میں مسلح افراد نے پنجگور کے رہائشی شخص کو مسلح حملے میں ہلاک کردیا۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دو روز قبل کراچی کے علاقے یوسف گوٹھ میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان کے ضلع پنجگور کے رہائشی نور محمد عرف ساقم ولد حافظ عبدالغفور کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

حملے کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے۔ ہلاک ہونے والا شخص پنجگور کے علاقے شاپاتان کا رہائشی ہے جس پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ایک دکان میں بیٹھا ہوا تھا۔

واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں تاہم متعلقہ ادارے اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔