پنجگور: پی ٹی سی ایل سروسز کی بندش کیخلاف شہریوں کا احتجاج

274

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پی ٹی سی ایل کا نظام درہم برہم ، 24روز سے پنجگور کے دو ٹیلیفون ایکسچینج تسپ اور عیسئی مکمل بند جبکہ چتکان ایکسچنج کا ایک حصہ بند ہے۔

صارفین کے ہزاروں لینڈ لائن فون سروس معطل ڈی ایس ایل نیٹ سروس بند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تقریبا 24روز قبل پنجگور اور تربت کے درمیان نامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے ریپیٹر اسٹیشن کو نذر آتش کر دیا تھا، 23روز گزرنے کے باوجود پنجگور میں پی ٹی سی ایل اپنے نیٹ ورک کو بحال نہ کرسکا ، جس کی وجہ سے صارفین کے ہزاروں لینڈ لائن فون سروس معطل ہوگئے ہیں اور لوگ نیٹ سروس سے محروم ہوگئے ہیں ۔

پنجگور میں موبائل کمپنیوں کے نیٹ سروس پہلے سے بند ہیں اور لوگ پی ٹی سی ایل کے نیٹ پر انحصار کررہے تھے مگر اب یہ بھی بند ھے صارفین کے مطابق پی ٹی سی ایل ریونیو کے مد میں صارفین سے سالانہ کروڑوں روپے حاصل کر رہا ہے مگر صارفین کو سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے اور سسٹم کی خرابی کے باوجود صارفین کو بل تواتر کے ساتھ مل رہےہیں صارفین نے اپیل کی ہے کہ سروس کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

دوسری جانب پنجگور میں پی ٹی سی ایل کے نیٹ ورک بحالی کے لیے شہریوں کا احتجاج تسپ عیسئ اور چتکان ایکسچنج کی بحالی کے لیے پی ٹی سی ایل اور ڈپٹی کمشنر آفیس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس دوران مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور میں گزشتہ 24 دنوں سے پی ٹی سی ایل کے نیٹ ورک اور نیٹ سروس بند ہے پنجگور میں موبائل فون کمپنیوں کے نیٹ سروس پہلے سے بند ہیں لوگ پی ٹی سی ایل کے ڈی ایس ایل نیٹ پر انحصار کررہے تھے۔مگر یہ بھی گزشتہ 24 روز سے بند ہے مگر تاحال اس پر کام نہیں ہوریا اس دوران ڈپٹی کمشنر پنجگور کو تحریری یاد داشت بھی پیش کیا گیا۔

شہریوں نے مطالبہ کیا کہ نیٹ سروس کو فوری طور پر بحال کیا جائے بصورت دیگر سی پیک روڈ پر دھرنا دے کر ٹریفک جام کریں گے۔