پنجگور: پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر مسلح حملہ

620

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ گذشتہ رات مسلح افراد کی بڑی تعداد نے رخشان ندی کے مقام پر پاکستانی فورسز کے ایک پوسٹ کونشانہ بنایا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حملے کے وقت متعدد دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی جبکہ بعدازاں علاقے میں ڈرون کی آوازبھی سنی گئی۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے جبکہ حکام نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کئے۔

ماضی میں پنجگور شہر اور گردنواح میں پاکستانی فورسز کو بلوچ آزادی پسندوں کیجانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جن میں انہیںجانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔