پنجگور : مسلح جھڑپ میں سرکاری حمایت گروہ کے تین افراد ہلاک

802

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے میں گذشتہ روز دوپہر کو ہونے والے ایک مسلح جھڑپ میں اب تک تین افراد کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پنجگور کے علاقے پروم اور زامران کے درمیانی علاقے بسد کے مقام پر ہونے والے ایک جھڑپ میں اب تک تین افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد اور سرکاری حمایت گروہ “جنہیں ڈیتھ اسکواڈ کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے” کے مابین یہ جھڑپ کل دوپہر کو شروع ہوا اور کافی دیر تک جاری رہا۔

تاہم اب تک یہ معلوم نہ ہوسکا کہ حملہ آور کون تھے، تاہم مقامی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ مسلح جھڑپ میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔