پسنی ڈگری کالج میں دو روزہ کتب میلہ، بلوچی اردو مشاعرہ، فن پاروں کی نمائش

230

پسنی ڈگری کالج میں منعدہ کتاب میلہ 10 مارچ سے 11 تک جاری رہے گا-

تفصیلات کے مطابق بوائز ڈگری کالج پسنی کے زیر اہتمام دوسرے دو روزہ کتاب میلہ کی افتتاحی تقریب کا بروز جمعہ پسنی ڈگری کالج میں باقاعدہ آغاز کیا گیا منعقدہ تقریب کے مہمان خاص اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد جان بلوچ رہے جس نے باقاعدہ پروگرام کا افتتاح کیا۔

منعقدہ کتب میلہ میں ڈگری کالج سمیت مختلف گرلز اسکولوں کی طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی دو روزہ کتاب میلہ میں مختلف پبلکیشنز نے اپنی اپنی کتابوں کے اسٹالز سجائے مختلف آرٹسٹوں نے اپنے مصوری و فن پاروں کے نمائش کے لیئے بھی اسٹال لگائے علاوہ ازیں طالبات کی جانب سے ڈرامہ، ٹیبلو علمی مباحثے، بلوچی اردو مشاعرہ فن پاروں کی نمائش اسٹیج ڈرامہ اور دیگر کئی پروگرام بھی پیش کئے گئے-

اسسٹنٹ کمشنر پسنی و دیگر نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اس طرح کے ایونٹ منعقد کرنے سے طلبا اور طالبات میں کتب بینی کے فروغ سے معاشرے میں مثبت سرگرمیاں جنم لیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پسنی ہمیشہ سے علم و ادب سمیت فن و مصوری کا گہوارہ رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کے کسی بھی کونے ایسی قوم نہیں ملی گی جس نے کتابوں سے دوری اختیار کرکے دنیا میں ترقی کی ہے کتابیں دنیا میں ترقی کی پہلی سیڑھی ہے جو ہمیں علم سے مالا مال کرتا ہے کتب بینی ہی کی وجہ سے قوموں کی ترقی و خوشحالی ہمیں ہر شعبہ میں دیکھنے کو ملے گی اس طرح کی تقریبات میں طلباءکی جوش و خروش کو دیکھ کر ثابت ہوتا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ہمارے طلبا کے ساتھ طالبات بھی علم کے متلاشی و دلدادہ ہیں-

انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کو انقلابی و جنگی بنیادوں پر کتاب و قلم کو دنیا کے ہر میدان میں بطور ہتھیار استعمال کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ کتب بینی اور اور علم واحد چیزیں ہیں جو دنیا میں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتی ہیں آج کے پروگرام میں نوجوانوں کے فن پارہ دست کاری و مصوری کو دیکھ کر اس بات سے کوئی انکاری نہیں ہوسکتا کہ پسنی علم و ادب فنون و آرٹ کے حوالے سے لکھنو کی حیثیت رکھتا ہے واضح رہے کہ پسنی ڈگری کالج میں منعدہ کتاب میلہ 10 مارچ سے 11 تک جاری رہے گا-