پاکستان: مفت آٹے کی تقسیم میں بھگدڑ، خاتون ہلاک 19 زخمی

297

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 65 سالہ بزرگ خاتون ہلاک اور 19 زخمی ہو گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے کا واقعہ نواز شریف پارک میں پیش آیا۔

بھگدڑ میں دھکم پیل سے خاتون نسیم اختر دم توڑ گئی جبکہ 19 زخمی ہوگئیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو کی 5 سے زائد گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔

مفت آٹا لینے والوں کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ضلعی انتظامیہ کے ناقص انتظامات کے باعث پیش آیا۔