بلوچستان کے ضلع مستونگ سے ایک اور لاش برآمد کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیویز تھانہ ولی خان کو 22 مارچ کو جنگل ایریا میں ایک پل کے نیچے سے لاش ملی ہے۔ جس کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔
لاش کو شناخت کے لئے سول ہسپتال کویٔٹہ لایا گیا ہے، تاہم ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود ابھی تک اس کی ورثا کا معلوم نہیں ہوسکے۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے جنگل کراس سے ملنے والی ایک اور لاش کی شناخت نہ ہوسکی۔
پولیس نے لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ شناخت کے لیے منتقل کردیا تاہم ابتک شناخت کے حوالے سے پولیس اور انتظامیہ کامیاب نہیں ہوسکی۔
خیال رہے کہ ماضی میں بھی بلوچستان سے ناقابل شناخت اور لاوارث لاشیں ملی ہیں ۔ ایسی لاشیں اکثر پہاڑی علاقوں سے ملتی ہیں۔ یہ زیادہ تر گلی سڑی اور تشدد کا شکار ہوتی ہیں اور ان کی شناخت کرنا بہت مشکل ہوتی ہے۔