مانچسٹر یونائیٹڈ کو لیور پول سامنے تاریخ کی بدترین شکست کا سامنا

237

انگلش پریمیئرلیگ میں لیورپول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-7 سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔

پریمیئرلیگ میں روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے بڑے میچ میں لیورپول کے کھلاڑی چھائے رہے جب کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کےکھلاڑی کھیل کے دوران بے بسی کی تصویر بنے رہے اور ایک بھی گول اسکور نہ کرسکے۔

90 سال بعد یہ پہلا موقع ہےکہ جب ریڈ ڈیولز کے نام سے مشہور مانچسٹر یونائیٹڈکو کسی مقابلے میں 7 گول سے شکست ہوئی ہے۔

لیور پول کی جانب سے محمد صلاح، گیکپو اور نونیز نے 2،2 گول کیے جب کہ فرمینو نے بھی ایک گول داغ دیا۔

شکست پر مانچسٹر یونائیٹڈ کے منیجر ایرک ہیگ کا کہنا تھا کہ یہ بالکل ان پرو فیشنل ہے، اتنے گول ہضم کرنا یقینی طور پر مشکل ہے۔