لتھوانیا نے ویگنر کو دہشت گرد تنظیم تسلیم کر لیا

371

روس کی نجی فوجی کمپنی ویگنر “روس کا شیڈو پاور آلہ” ہے اور روس کی عسکری کاروائیوں میں فعال شکل میں شامل ہے: لتھوانیا پارلیمنٹ

لتھوانیا کی پارلیمنٹ نے، یوکرین میں فعال روسی سکیورٹی کمپنی، ‘ویگنر ‘ کو “دہشت گرد تنظیم” تسلیم کرنے سے متعلق فیصلہ قبول کر لیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ویگنر نے یوکرین میں ایسی کاروائیاں کی ہیں جنہیں دہشت گردی کے مساوی قرار دیا جا سکتا ہے۔ ویگنر روس کی عسکری کاروائیوں میں فعال شکل میں شامل ہے”۔

فیصلے میں نجی فوجی کمپنی ویگنر کے لئے “روس کا شیڈو پاور آلہ” کے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔

فیصلے میں “دہشت گرد تنظیم” قرار دئیے گئے گروپ کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ویگنر جمہوریہ وسطی افریقہ، سوڈان اور مالی جیسے ممالک میں بھی کاروائیاں کرتے رہے ہیں۔ اس گروپ کو امریکہ وزارت خزانہ کی طرف سے “قومی حدود سے بالاجرائم پیشہ تنظیم” تسلیم کیا گیا ہے۔

فیصلے میں دیگر ممالک سے بھی ویگنر کو “دہشت گرد تنظیم” تسلیم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ویگنر کے بانی پریگوجن نے ٹیلی گرام سے لتھوانیا پارلیمنٹ کے فیصلے کا جواب دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ” لتھوانیا ایک مائیکرو حکومت ہے اور لتھوانیا پارلیمنٹ کی آراء خود اس کے ہمسایہ ممالک لٹونیا اور ایستھونیا کے عوام تک کو متاثر نہیں کرتیں”۔

پریگوجن نے کہ کہا ہے کہ ” اس فیصلے کی منظوری ویگنر کے کام پر کسی بھی شکل میں اثر انداز نہیں ہو گی”۔

واضح رہے کہ ویگنرکمپنی روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ قربت کی وجہ سے مشہور کاروباری شخصیت یوگینی پریگوجن نے قائم کی ۔ کمپنی یورپی یونین کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہے۔