قلات: لیویز کی گاڑی پر حملہ، ایک ہلاک، دو زخمی

397

بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم افراد نے لیویز فورس کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے جوہان کراس پر نامعلوم افراد نے لیویز فورس کی گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں لیویز اہلکار محفوظ رہے، تاہم حملے کی زد میں آکر ایک سویلیں گاڑی میں سوار ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔