قلات سے لاش برآمد

391

بلوچستان کے ضلع قلات سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی۔

لیویز ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قلات کے علا قے خزینئی کے مقام پر مرکزی شاہراہ کے قریب کھڈے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے لیویز نے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو شناخت اور سرد خانے میں رکھنے کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں ملنے والی تشدد زدہ لاشوں کا اندراج تو کیا جاتا ہے لیکن ان کی شناخت کا کوئی مؤثر طریقہ کار دستیاب نہیں ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ نے سنہ 2010 سے نامعلوم لاشوں کے اندراج کا سلسلہ شروع کیا جس کا حکم سپریم کورٹ نے دیا تھا۔ اس سے قبل ملنے والی لاشوں کا کوئی ریکارڈ دستیاب نہیں۔

سماجی و سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ویرانوں سے ملنے والی ناقابل شناخت لاشوں کی برآمدگی لاپتہ افراد کی خاندانوں کے لئے کسی اذیت سے کم نہیں ہوتا ہے۔

دریں اثنا بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی کے وارڈ نمبر 4 زوبگ محلہ میں محمد علی نامی نوجوان کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی۔ دوسری جانب پولیس کے مطابق انہوں نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔