عابد بلوچ کو بازیاب کیا جائے ۔ لواحقین

428

کیچ سے جبری لاپتہ عابد بلوچ کے لواحقین کی ڈپٹی کمشنر کیچ سے ملاقات میں بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے آپسر سے لاپتہ کیے گئے عابد بلوچ کی لواحقین نے جمعرات کو ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ سے ملاقات کی اور ان سے عابد بلوچ کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی باحفاظت بازیابی کےلئے مدد کی اپیل کی۔

اس دوران تربت سول سوسائٹی کے کنوینر گلزار دوست بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر کیچ نے فیملی کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ اس معاملے میں بہت جلد متاثرہ فیملی کو آگاہ کرکے عابد بلوچ کی بازیابی یقینی بنائیں گے۔