صحبت پور میں ایف ڈبلیو او گاڑی تباہ

518

بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں نامعلوم افراد نے پاکستان کے عسکری کمپنی ایف ڈبلیو او کے گاڑی کو تباہ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات صحبت پور میں بھٹی کے مقام پر نامعلوم افراد نے ایف ڈبلیو او کے گاڑی پر بارودی مواد نصب کرکے دھماکے سے تباہ کردیا۔

تاہم دھماکے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصانات کی اطلاع نہیں ہے۔

صحبت پور سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں ایف ڈبلیو او اور دیگر تعمیراتی کمپنیوں کو حملوں کا سامنا ہے۔ ان حملوں میں سے اکثریت کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے۔

مذکورہ تنظیموں کا موقف ہے کہ تعمیرات کے نام پر پاکستان فوج اور اس کے شراکت دار استحصالی پراجیکٹس کو چلا رہے ہیں۔