شہید رسول بخش کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

453

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ کیل کور میں دشمن فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے ساتھی سرمچار رسول بخش کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 24 فروری 2023 کو کیل کور میں پاکستانی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں سرمچار رسول بخش عرف کلو، ولد دوشمبے شہید ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ وہ تنظیم سے باقاعدہ وابستگی سے قبل وہ جہد آزادی کے سفر میں شامل تھے اور سرمچاروں کی آمدو رفت سمیت دیگر معاملات میں بہترین معا ونت کرتے رہے۔ وہ 2014 سے تنظیم سے باقاعدہ منسلک ہوئے۔ شہید ایک درویش صفت انسان اور ایک محنتی ساتھی تھے۔ ان کا خاندان بھی فوجی ظلم و جبر کا شکار رہی اور انہوں نے نہایت تنگ دستی میں زندگی گزاری۔ ان تمام تکالیف کے باوجود وہ ثابت قدم رہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کمانڈر بہار عرف گہرام کے بڑے بھائی ہیں جو 2022 میں فوجی آپریشن میں شہید ہوئے تھے۔

بی ایل ایف شہید رسول بخش کو انکی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔