روسی فوج نے رات گئے زاپوریژیا میں ایک اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ حملے میں اموات واقع ہوئی ہیں اور لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یوکرین کے صدر ولودی میر زلنسکی نے کہا ہے کہ روسی فوج نے رات گئے زاپوریژیا میں ایک اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ حملے میں اموات واقع ہوئی ہیں اور لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔
زلنسکی نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روس نے زاپوریژیا پر حملہ کیا ہے۔ قابضوں نے رات کے وقت شہر کے مرکز کو نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں ایک رہائشی عمارت کی تیسری، چوتھی اور پانچویں منزل منہدم ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ” ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے لئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ دہشت گرد حکومت ہمارے شہریوں کے ہر دن کو دہشت گردی کے دن میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ لیکن شر ہماری زمین پر حاکمیت قائم نہیں کر سکے گا”۔
صدر ولودی میر زلنسکی نے کہا ہے کہ “ہم تمام قابضوں کو اپنی سرحدوں سے نکال باہر کریں گے اور ان سے ہر چیز کا حساب لیں گے”۔