سوراب: آٹا چکی مالکان کا احتجاج

218

بلوچستان کے علاقے سوراب میں آٹا چکی مالکان نے انتظامیہ کی جانب سے بار بار اور بلا جواز چھاپے کے خلاف سوراب اور گدر کے چکی مالکان نے اپنے آٹا چکیوں کو بند کر دیئے ہیں۔

آٹا چکی یونین نے ایک ہنگامی اجلاس طلب کرکے انتظامیہ کی اس ناروا سلوک کی مذمت کرتے ہوئے غیر معینہ مدت کے لیے اپنے چکیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آٹا چکی یونین عہدیداروں کا کہنا تھا کہ بار بار اور بلا جواز ہمارے گوداموں پر چھاپہ مار جارہا ہیں اگر انتظامیہ نے اپنا رویہ نہ بدلا تو ہم ان کے خلاف بھرپور تحریک بھی چلائینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے ہمیں گندم کا ایک بوری بھی فراہم نہیں کیا گیا ہے ہم اپنی مدد آپ کے تحت سے حب چوکی لسبیلہ سندھ اور کئی دوسرے علاقوں سے گندم خریدتے ہیں اور ہماری ریٹ بھی پورے بلوچستان سے کم ہیں اور انتظامیہ ہمیں ناجائز تنگ کرکے احتجاج پر اکسا رہی ہیں۔