سعودی عرب میں پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا

536

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔

رياض ریجن کی رصدگاہ نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ یکم رمضان المبارک 23 مارچ بروز جمعرات کو ہوگی۔

تمیر رصدگاہ کا بھی کہنا ہے کہ تمیر کے علاقے میں آج رمضان المبارک کا چاند دیکھا نہیں جاسکا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی سپریم کورٹ چاند سے متعلق حتمی فیصلہ دے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے 10مقامات میں چاند دیکھنے کےلیے رویت کمیٹیوں کا اجلاس ہوا۔

سعودی ماہرین فلکیات نے آج رات رمضان کاچاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

اس سے قبل رکن رویت ہلال کمیٹی عبد اللّٰہ الخضیری نے بھی کہا تھا کہ بیشتر اسلامی ممالک میں آج چاند دیکھے جانے کا امکان نہیں