بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے سری گڈگی میں پاکستانی فوج کی چوکی پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیچ کے علاقے سری گڈگی میں آج صبح دس بجے سرمچاروں نے پاکستانی فوج کی چوکی کو اس وقت راکٹوں سے نشانہ بنایا جب وہ 23 مارچ یوم پاکستان کی تقریب کی تیاری میں مصروف تھے۔ راکٹ گولے چوکی کے اندر گر کر دھماکے سے پھٹ گئے جس سے دشمن فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔
بی ایل ایف ترجمان نے کہا کہ پاکستانی فوج نے مذکورہ چوکی واٹرسپلائی پر قبضہ کرکے قائم کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان سے دشمن فورسز کے انخلا تک حملے جاری رہیں گے۔