سبی: فوجی چوکی پر حملہ

337
File Photo

بلوچستان کے ضلع سبی میں نامعلوم افراد نے پاکستانی کے چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب نامعلوم افراد نے سبی کے علاقے ناڑی گاج روڈ پر قائم پاکستانی فورسز کے چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔