سال 2021 دہشتگردی پر امریکی رپورٹ،ترکیہ کی تنقید

224

امور خارجہ کے ترجمان تانجو بیلگیج نےکہا ہے کہ امریکی امور خارجہ کی سال 2021 کی دہشت گرد ی پر مبنی رپورٹ ملکی دفاع کے خلاف انسداد دہشتگردی سے متعلق ہماری کوششوں کی نفی کرتی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ ملک میں موجود فیتو اور اس کی سرگرمیوں کو ختم کروائے

ترکیہ نے امریکی امور خارجہ کی سال 2021 کی دہشتگردی پر مبنی رپورٹ پر تنقید کی ہے۔

امور خارجہ کے ترجمان تانجو بیلگیج نے اس رپورٹ کے حوالے سے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ امریکی امور خارجہ کی سال 2021 کی دہشت گرد ی پر مبنی رپورٹ ملکی دفاع کے خلاف انسداد دہشتگردی سے متعلق ہماری کوششوں کی نفی کرتی ہے، ترکیہ نے pkk,ypd,ypg,dhkp-c,feto اور داعش سمیت دیگر دہشتگرد تنظیموں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کاروائی کی ہے، اس رپورٹ میں پی کےکے دہشت گرد تنظیم کی حامی ایس ڈی جی نامی تنظیم کو امریکہ نے داعش کے خلاف اپنی جنگ میں بطور مددگار استعمال کرنے کا تذکرہ کیا ہے ،امریکہ نے اس رپورٹ میں ایک دہشتگرد تنظیم کو دوسری دہشتگرد تنظیم کے خلاف استعمال کرنے کی غلطی کی وضاحت پیش نہیں کی ۔

متعلقہ رپورٹ میں جانبدارنہ خبروں کے تحت شام اور عراق میں جاری ترک فوج کے آپریشنز کے دوران سول ہلاکتوں سے متعلق خبروں کو بھی مسترد کرتےہوئے ترک حکومت نےامریکہ سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ فیتو دہشتگرد تنظیم اور اس کے خلاف تمام قانونی دلائل کے پیش نظر عدالتی فیصلوں کے احترام میں اسے محض سیاسی رنگ دینے کی گردان کو روکے اور امریکہ میں موجود فیتو اور اس کی سرگرمیوں کو ختم کروائے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہم امریکہ سے ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے اشتراکی ملک ہونے کی حیثیت سے یک جہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی میں مضبوط اور ثابت قدم موقف اپنائے