خضدار: گاڑی پر بم دھماکہ، دو افراد ہلاک

680

بلوچستان کے ضلع خضدار میں گاڑی پر  دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خضدار میں آغا سلطان ابراہیم روڈ، دو تلوار چوک کے قریب گاڑی پر بم دھماکے میں امان اللہ زہری اور اسکے ہمراہ مقامی صحافی عبدالواحد شاہوانی کا بیٹا نوید شاہوانی ہلاک اور سات افراد زخمی ہوگئے۔

‏دھماکے واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو مکمل گھیرے میں لے لیکر داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ شروع کردی ہے-

واقعہ میں زخمی اور لاشوں کو خضدار اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔