بلوچستان کے ضلع خاران سے پاکستانی فورسز نے مقامی نوجوان فٹبالر کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے فٹبالر کی شناخت صغیراحمد عرف چھوٹے کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کو گذشتہ شب خاران شہر شیلگ ایریا سے جبری لاپتہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ کچھ وقتوں سے خاران سے نوجوانوں کی جبری گمشدگی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
رواں ماہ خاران کے علاقے خاش سے لاپتہ سے ہونے والا شخص بازیابی کے بعد زخموں کی تاب نہ لاکر جانبحق بھی ہوگیا۔
مذکورہ نوجوان صلاح الدین ولد ظفر علی کو ایف سی اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد اپنے ہمراہ لے گئے تھے جس کے بعد سے وہ لاپتہ تھے بعدازاں خاران شہر کے قریب بے ہوشی کے حالت میں پایا گیا۔
صلاح الدین شدید خراب حالت میں اسپتال منتقلی کے دوران جان کی بازی ہارگیا۔