خاران: فورسز کے ہاتھوں نوجوان جبری لاپتہ

220

بلوچستان کے ضلع خاران سے پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں نے نوجوان کو گذشتہ روز انکے گھر سے جبری لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ‏گذشتہ روز فورسز نے ضلع خاران کلّان کے علاقے میں آپریشن کے دوران بیبگر بلوچ نامی ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد اپنے ہمراہ لئے گئے۔

فورسز آپریشن کے دؤران حراست میں لئے جانے والا نوجوان تاحال منظرعام پر نہیں آسکا ہے-

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات تشویشناک صورتحال اختیار کرچکے ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر جبری گمشدگیوں کے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں۔

ٹی بی پی کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے پہلے دو ہفتوں میں بلوچستان بھر سے 42 افراد جبری گمشدگی کے شکار ہوئے جن میں سے چند بازیاب ہوئے جبکہ تین ہفتوں کے دوران 4 افراد کی لاشیں ملی۔