خاران فائرنگ، بچی سمیت ایک شخص زخمی

136
File Photo

بلوچستان کے ضلع خاران میں فائرنگ سے بچی سمیت ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات مطابق نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھُس کر فائرنگ کر کے ایک شخص سمیت بچی کو زخمی کر دیا۔

ذرائع کے مطابق دو پہر کے وقت خاران شہر پرانا قبرستان محلے میں نامعلوم افراد نے عطاء اللہ نامی شخص کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے خان محمد ولد عطاء اللہ ملازئی نامی شخص کو شدید زخمی کردیا، فائرنگ کی زد میں آکر ایک کم سن بچی بھی زخمی ہوگئی جنہیں ابتدائی علاج کیلئے سول ہسپتال خاران منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے ہسپتال پہنچ کر تفتتیش شروع کردی۔ تاہم فائرنگ کی محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔