خاران اور سبی میں پاکستانی فورسز پر حملے

791

بلوچستان کے ضلع خاران اور سبی میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکیوں کو حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاران کے علاقے البت میں پاکستانی فورسز کے کیمپ پر مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ اس دوران دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی-

دوسری جانب ضلع سبی کے علاقے ڈھاڈر میں قلم دین چوک پر نامعلوم افراد پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا-

ذرائع کے مطابق حملوں میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے، تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے ناہی حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔