جمہوریہ کونگو میں باغی گروپ کا حملہ،14 شہری ہلاک

128

یوگنڈا اور کونگو میں نوے کی دہائی سے مصروف باغی گروپADF کا قیام ، یوگنڈا نیشنل لبرل فورس ،یوگنڈا مسلم لبریشن فورس اور تبلیغی جماعت جیسی تنظیموں کے اتحاد سے عمل میں آیا تھا

جمہوریہ کونگو کے مشرقی صوبے کیوو میں باغیوں کے حملوں میں 14 عام شہری مارے گئے۔

مقامی پریس کے مطابق، شمالی کیوو صوبے سے وابستہ لوبیرو قصبے میں ڈیموکریٹک اتحاد نامی باغی گروپ نے حملہ کر دیا جس میں 14 عام شہری مارے گئے۔

یوگنڈا اور کونگو میں نوے کی دہائی سے مصروف باغی گروپADF کا قیام ، یوگنڈا نیشنل لبرل فورس ،یوگنڈا مسلم لبریشن فورس اور تبلیغی جماعت جیسی تنظیموں کے اتحاد سے عمل میں آیا تھا۔

ایک اندازے کے مطابق اس تنظیم نے سال 2014 سے اب تک ہزاروں شہریوں کو ہلاک اور لاکھوں کو بے گھر کر دیا ہے۔