تمپ: بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سراپا احتجاج

320

ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے عوام کا کیسکو کے 18 گھنٹے کے طویل لوڈشیدنگ کے خلاف عوام کا احتجاج اور ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء نے کیسکو ایکسیئن کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے تمپ کی مختلف گلی کوچوں سے ہوتے ہوئے تمپ کالج کراس پر دھرنا دے دیا جبکہ تمپ ، تربت مرکزی شاہراہ کو چھ گھنٹے کیلئے عام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

بعدازاں تمپ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین امین قریش اور وائس چیئرمین حاجی مسلم یعقوب، بی این پی مینگل کے ماسٹر محمد خان گچکی، کونسلر مسعود جلیس، واجہ عبدالحق ہوت نے کامیاب مذاکرات کرکے راستے کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا اور شرکاء کی لوڈشیندنگ کے مطالبہ کو کیسکو کے متعلقہ حکام تک پہنچایا۔

مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ کیسکو کے ایکسیئن بنگل مری نامی شخص نے بذریعہ فون تحصیل تمپ کے تینوں فیڈرز کی لوڈشیڈنگ کو اٹھارہ گھنٹے بڑھا دیا ہے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ بجلی لوڈشیدنگ کے معاملے کو بہترین میکنیزم پر لانے کیلئے عوام ہر حال میں تیار ہے، مگر دوسری جانب کسیکو کی نااہل اور کرہٹ ایکسیئن بنگل مری نامی شخص اپنی زاتی زد اور انا کو تمپ پر مسلط کرنا چاہتا ہے جسکی ہم اجازت نہین دیتے ہیں۔

انہوں کے کہا کہ محکمہ تمپ عوام کو تنگ کرنے کرنے اپنے دیرینہ روش پر قاہم ہے، اب ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے. ہر سال کی طرح جب بھی رمضان المبارک کی آمد ہوتی ہے تو کیسکو کی بادشاہت ذہن کے مالک ایکسیئن بنگل مری نامی شخص لوڈشیڈنگ کی دورانیہ کو اٹھارہ گھنٹے بڑھاتا رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان کی بابرکت مہینے میں عوام کو سہولت دینے کے بجائے مزید تنگ کرنے پر تلہ ہوا ہے. حالانکہ مذکورہ ایکسیئن جو کہ بادشاہت رائج کرنا چاہتا ہے. اسکی ہم اجازت نہیں دینگے۔