ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت ایئرپورٹ میں قائم فورسز کے چوکی کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ کے مرکزی دروازے پر قائم فورسز چوکی پر مسلح افراد حملہ کرکے فرار ہوگئے ہیں۔ علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد فورسز نے شدید فائرنگ اور گولہ باری کی ہے جس میں کئی گولے عام آبادی پر بھی گرے ہیں۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے