تربت: پاکستانی فورسز کے قافلے پر بم حملہ

769

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے ڈنُک میں فورسز کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں ایک گاڑی شدید متاثر ہوا ہے اور اس میں سوار اہلکاروں کی ہلاکت و زخمی ہونے کے اطلاع ہیں۔

تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز گوادر کے علاقے نلینٹ کے مقام پر نامعلوم افراد نے کوسٹل ہائی وے کے پُل اور ایک فوجی گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا تھا۔ جہاں نو فوجی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے تھے اور پل شدید متاثر ہوا تھا۔

گوادر حملے کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی تاہم آج ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔