تربت میں فورسز پر بم حملہ

751
file photo

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فورسز کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

حملے میں پاکستانی فورسز ایف سی ہیڈکوارٹر کے حفاظتی چوکی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق زیارت روڈ کی جانب کم از کم دو دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا۔ تربت شہر و گردنواح میں بلوچ آزادی پسند پاکستانی فورسز کو حملوں میں نشانہ بناتے رہے ہی تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔