تربت سے کراچی جانے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار

214
File Photo

ہفتے کے روز مکران کوسٹل ہائی پر ہوٹل کے قریب تحصیل مند تربت سے کراچی جانے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگیا۔

مسافر کوچ کیپٹن شاہ مراد اور ٹرالر میں تصادم سے 7 مسافر زخمی ہوگئے ، جبکہ ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔

حادثے کے بعد لاش اور زخمیوں کو ریسکیو کرکے وندر اور اوتھل کے مخلتف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں ناقص سڑکوں اور ڈرائیوروں کی لاپروائی کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پہ پیش آنے والے روڈ حادثات میں متعدد افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں یا زندگی بھر کے لئے معذور ہوجاتے ہیں۔