تربت: جوسک فوجی چوکی پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی این اے

590

‏بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے ہمارے سرمچاروں نے 14 مارچ 2023 کی رات تربت کے علاقے جوسک میں قائم پاکستانی فوج کی چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس سے چوکی میں موجود دو اہلکار ہلاک ہوگئے-

‏مرید بلوچ کا کہنا تھا بلوچ نیشنلسٹ آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور ہماری اسطرح کی کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے-