تارکین کی کشی کو حادثہ، ایک کی شناخت بلوچستان سے ہوئی ہے۔

281

گذشتہ دنوں اٹلی جانے والی حادثے کی شکار ہونے والی تارکین وطن کی کشتی میں مرنے والوں میں ابتک بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک کی تصدیق ہوئی ہے۔

حادثے کی شکار ہوکر ڈوبنے والوں میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کھلاڑی کی شناخت شاہدہ رضا کے نام سے ہوئی ہے۔

کوئٹہ کی ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ شاہدہ رضا سہانے اٹلی جانے والی کشتی میں سوار تھیں، یہ کشتی کروٹون کے علاقے میں لنگر انداز ہوتے وقت سمندری پہاڑ سے ٹکرا کر ٹوٹ گئی تھی جس کے سبب 200 سے زائد تارکین وطن ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔

شاہدہ رضا فٹبال کی بھی بہترین کھلاڑی تھیں اور ویمن فٹبال میں بلوچستان یونائیٹیڈ کی نمائندگی کرتی رہیں۔

شاہدہ رضا ایک شیر خوار بچی کی ماں بھی تھیں، تاہم حادثے میں ان کی بیٹی ہمراہ نہیں تھی۔