بی این پی رہنما عبدالولی کاکڑ گورنر بلوچستان مقرر

419

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر بلوچستان کے نام کی منظوری دیدی۔

گورنر بلوچستان کیلئے بی این پی کے ملک عبدالولی کاکڑ کا نام منظور کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان کیلئے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے بی این پی کے رہنما ملک عبدالولی کاکڑ کے نام کی منظوری دیدی ہے۔ کل شام وہ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاق میں حکومتی اتحادی بلوچستان نیشنل پارٹی نے گورنر شپ کا عہدے نہ دینے پر وفاقی حکومت سے شدید احتجاج بھی کیا تھا۔

یاد رہے کہ اس وقت پاکستانی کی وفاقی حکومت اور بلوچستان میں قدوس بزنجو کی قائم حکومت میں بی این پی مینگل کے ووٹ بہت اہمیت رکھتے ہیں۔

دوسری جانب بی این پی نے ملک ولی کاکڑ کو گورنر نامزد ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔