بولان: سردار یار محمد رند کے بیٹے کے قافلے پر بم حملہ

883

بولان کے علاقے ڈھاڈر میں سردار یار محمد رند کے بیٹے کے قافلے پر ہونے والے ایک بم حملے میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سنی میں نامعلوم افراد نے سردار یار محمد رند کے بیٹے میر سردار خان رند کے قافلے پر نوشمان کے قریب بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے ۔

لیویز کا کہنا ہے کہ دھماکے میں میر سردار خان کے دو محافظ ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے ۔

اے سی ڈھاڈر فہد شاہ راشدی کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ آئی ای ڈی کا ہے اور دھماکے میں میر سردار خان رند محفوظ رہے۔

ہلاک اور زخمیوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا گیا ہے۔