بلوچستان: 4 افراد لاپتہ، 2 بازیاب

318

بلوچستان کے ضلع خاران سے آمد اطلاعات کے مطابق چار افراد جبری طور پر لاپتہ کردیے گئے۔

تفصلات کے مطابق خاران کے علاقے کلی بنگلزئی میں پاکستانی فورسز نے مخلتف گھروں میں چھاپے کے دوران چار افراد کو گرفتار کر کے لاپتہ کردیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق کل دو بجے کے قریب پاکستانی فورسز نے خاران کے علاقے کلی بنگلزئی میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے پورے علاقے کا گھیراو کرکے گھر گھر تلاشی کے دوران چار افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت عطاء اللہ بنگلزئی ولد علی محمد بنگلزئی، غلام محمد بنگلزئی ولد علی محمد، امیر حمزہ بنگلزئی ولد نصیر احمد بنگلزئی اور امان اللہ بنگلزئی ولد نصیر احمد بنگلزئی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لواحقین نے کہا کہ گرفتاری کے دوران مذکورہ شدید تشدد کا نشانہ بنا کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

دریں اثنا ضلع کیچ کے تحصیل مند سے اطلاعات کے مطابق گذشتہ ہفتے جبری لاپتہ ہونے والے درمحمد واجو ولد وھاب اور ھسیم ولد شفیع محمد ساکنان گیاب مند بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔