بلوچستان: مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری

358
فائل فوٹو

بارشوں نے ایک بار پھر بلوچستان کا رخ کرلیا- سڑکیں بہہ گئیں، موبائل نیٹورک معطل ہوگئے۔

قلات و گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ دو دن سے وقفے وقفے سے جاری ہے بارش سے موسم مزید سرد ہوگئی جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی نہ تھم سکا اکثر فیڈرز ٹرپ کرگے بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے-

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹے کے دوران مزید گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دالبندین سمیت چاغی بھر میں گرج چمک کے ساتھ موسلدھار بارش جاری رہی، ہفتہ کے روز چاغی کے مختلف سرحدی میدانی اور شہری علاقوں میں کئی تیز کئی ہلکی ہلکی بارش ہوئی، بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے-

آواران سمیت مختلف علاقوں میں اولے گرنے اور بارش کا سلسلہ جاری رہا۔حب، اوتھل، و لسبیلہ کے گرد بارشوں کے باعث بعض علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر رہی اور متعدد علاقوں میں کئی گھنٹوں تک بجلی غائب رہی۔

اولے گرنے اور بارش سے کئی شہروں میں موبائل فون سروس بھی متاثر ہوئی جس کے باعث رہائشیوں اور اہلخانہ سے رابطہ کرنے اور موسم کی صورتحال معلوم کرنے کے حوالے سے مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

ادھر اوتھل میں موسلادھار بارش ندی نالوں میں طغیانی سے کوئٹہ کراچی شاہراہ کا متبادل راستہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا جس کے باعث کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت رات گئے تک معطل رہی-