بلوچستان: مختلف علاقوں میں بارش و ژالہ باری

285

بلوچستان کے علاقے آواران سمیت مختلف علاقوں میں ژالہ باری اور بارش باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

دوسری جانب حب، اوتھل، و لسبیلہ کے گرد بارشوں کے باعث بعض علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر رہی اور متعدد علاقوں میں کئی گھنٹوں تک بجلی غائب رہی۔

ژالہ گرنے اور بارش سے کئی شہروں میں موبائل فون سروس بھی متاثر ہوئی جس کے باعث رہائشیوں اور اہلخانہ سے رابطہ کرنے اور موسم کی صورتحال معلوم کرنے کے حوالے سے مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

بارش اور برف باری کا سلسلہ مختلف علاقوں میں رات گئے تک جاری رہا۔

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔