بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا، جبکہ دو لاپتہ افراد بازیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق آٹھ مارچ کو پاکستان فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے مند سے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے جنکی شناخت علی ولد حاجی موسیٰ اور امام بخش ولد مقبول کے ناموں سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب ڈیرہ غازی خان سے اطلاعات ہیں پاکستانی فورسز نے اعلوان بگٹی نامی شخص کو فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے ۔
ادھر ضلع کیچ کے علاقے مند ہی سے اطلاعات ہیں کہ فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا حسن ولد نوربخش بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان فورسز نے مند کے علاقے نوکیں کھن میں نوربخش نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارکر اس کے دو بیٹوں کو حراست میں لیا تھا ان میں سے ایک کو اسی روز چھوڑ دیا گیا تھا جبکہ ایک آج بازیاب ہوئے ہیں۔