بلوچستان: فائرنگ اور دیگر واقعات میں دو افراد ہلاک، چھ زخمی

111
File Photo

بلوچستان کے ضلع پنجگور اور خضدار میں فائرنگ اور دیگر واقعات میں دو افراد ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے بیٹاں کلگ میں زمین کے تنازع پر غلام حیدر ولد عبد القادر سکنہ جیک آباد سندھ گولی لگنے سے ہلاک ہوگیے۔

جبکہ پنجگور ہی سے اطلاعات کے مطابق خانے تل میں زمین کے تنازع پر ڈنڈوں کی وار سے امیر بخش و میران بخش ولد محمد بخش اور محمد عالم شدید زخمی ہوئے ہیں۔

خضدار جھالاوان کمپلیکس کے مقام پر فائرنگ کے ایک واقعے میں عبدالحکیم مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہوئے ہوگئے جبکہ خضدار اللہ والا چوک پر واقع جھالاوان موبائل سینٹر پر مسلح افراد نے حملہ کرکے دکان کے مالک عبدالصمد نوتانی کو شدید زخمی کردیا۔