بلوچستان بجلی بحران کے خلاف پہیہ جام ہڑتال، کراچی، کوئٹہ شاہراہ بند

414

بلوچستان میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشینڈنگ کے خلاف زمیندار سراپا احتجاج بن گئے۔

کوئٹہ، کراچی شاہراہ مخلتف مقامات پر بند ، جس کے سبب ہزاروں مسافر اور مال بردار گاڑیاں سڑک کے دنوں طرف پھنس گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بجلی کی غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف زمینداروں نے قلات شہر اور منگچر کے مقام پر شاہراہ بند کردیا ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ کیسکو زمینداروں کوچوبیس گھنٹوں میں صرف دوگھنٹے بجلی فراہم کرتی ہے ۔ انکے مطابق بجلی کی طویل لو ڈشیڈنگ سے بلوچستان میں زراعت تباہ ہورہی ہیں۔

وہاں قلات میں بھی روڈ بلاک کے باعث شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی اورسینکڑوں مسافر پھنس گئیں۔

مستونگ سے آمد اطلاعات کے مطابق زمیندار تنظیموں کی جانب سے زرعی فیڈرز پر کیسکو کی جانب سے بجلی کی 22 گھنٹوں کی لوڈشڈنگ کے خلاف بلوچستان کی دیگر علاقوں کی طرح مستونگ میں بھی شاہراہوں پر احتجاجی دھرنے دیکر شاہراہ بند کی جاری ہے۔

زمینداروں نے کوئٹہ کراچی، کوئٹہ تفتان مرکزی شاہراہ کو لکپاس اور نوشکی کراس پر بلاک کردیا جبکہ کوئٹہ سندھ مرکزی شاہراہ کو دشت میں گونڈین کے مقام پر زمینداروں نے رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے۔

آخری اطلاعات تک بیشتر مقامات پر شاہراہیں مکمل بند ہیں ۔ حکومت اور زمینداروں کے درمیان مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔