ایران میں زلزلے سے 82 افراد زخمی

388

آج صبح آنے والے زلزلے کے جھٹکے ترکیہ کے شہر حقاری اور وان میں بھی محسوس کیے گئے

ایران کے مغربی آذربائیجان صوبے سے منسلک حوئے شہر مین رونما ہونے والے زلزلے سے 82 افراد زخمی ہو گئے۔

مغربی آذربائیجان کے دفترِ گورنر کرائسز مینجمنٹ کے جنرل منیجر امیر عباس جعفری نے پریس کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ خوئے شہر میں 5.6 شدت کے زلزلے سے خوئے اور سیلماس شہروں میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زلزلہ خوئے اور سلماس شہرو ں میں 82 افراد کے زکمی ہونے کا موجب بنا۔

آج صبح آنے والے زلزلے کے جھٹکے ترکیہ کے شہر حقاری اور وان میں بھی محسوس کیے گئے۔

ترک سرحدوں کے قریب واقع خوائے کا شہر 28 جنوری کو 5.8 کی شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا تھا۔ زلزلے میں 3 افراد کے جاں بحق اور 1167 افراد کے زخمی ہونے کا اعلان کیا گیا۔