امریکہ نے ایرانی پٹرول فروخت کرنے والی 6 کمپنیوں پر پابندی لگا دی

194

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی کہا تھا کہ امریکہ، ایرانی توانائی کی برآمدات کو کم کروانے کے لیے ہر اقدام کرے گا جبکہ ایرانی پٹرول اور پیٹروکیمیا مصنوعات پر بھی پابندیاں لگاتا رہےگا

امریکہ نے ایران کی پٹرول فروخت کرنے والی 6 کمپنیوں پر پابندیاں لگا دی ہیں۔

امریکی امور خارجہ کے مطابق ان پابندیوں میں ویت نام کی ایک ،چین کی دو، دو ایرانی اور ایک اماراتی کمپنی شامل ہیں۔

ان کمپنیوں کے بیس آئل ٹینکرز کو بھی ان پابندیوں میں رکھا گیا ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہےکہ کمپنیوں اور ان کے جہازوں سے وابستہ ہر فرد پر یہ پابندیاں لاگو ہونگی جبکہ ان کمپنیوں کے امریکہ میں موجود تمام اثاثہ جات کا امریکی امور خزانہ کے غیر ملکی فنڈ کنٹرول آفس میں اندراج کرانا لازمی ہوگا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی کہا تھا کہ امریکہ، ایرانی توانائی کی برآمدات کو کم کروانے کے لیے ہر اقدام کرے گا جبکہ ایرانی پٹرول اور پیٹروکیمیا مصنوعات پر بھی پابندیاں لگاتا رہےگا۔

بلنکن نے مزید کہا کہ ہم اس سلسلے میںِ اپنی کوششیں بہتر کریں گے۔