بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ مسلم لیگ، پی پی پی، جے یو آئی جیسی وفاقی جماعتوں کا پاکستانی سپریم کورٹ پر کوئی اعتماد نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سابق وزرائے اعظم کو بھی ججوں پر تحفظات ہیں، پھر بلوچ پارلیمانی جماعتیں اس عدلیہ پر کیسے اعتماد کرتی ہیں؟
ایک اور ٹیوٹ میں انہوں نے کہا کہ اور حیران کن طور پر اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کی تنظیمیں اب بھی پاکستان میں فوج کے زیر انتظام اس عدالتی نظام پر یقین رکھتی ہیں۔ ہم اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنا فیکٹ فائنڈنگ مشن بلوچستان بھیجے۔ کیونکہ نیچے سے لے کر اعلیٰ عدالتوں تک سب پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی ہدایت پر چلتی ہیں۔