ژوب :سیلابی ریلے میں بہہ کر باپ بیٹا جانبحق

181
فائل فوٹو

ژوب میں سیلابی ریلے میں بہہ کر باپ بیٹا جانبحق ہوگئے-

تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ژوب کے علاقے خشت بھٹیوں میں باپ بیٹا تیز بارش کے بعد سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے باعث ڈوب کر جان کی بازی ہارگئے-

واقعے کی اطلا ع ملتے ہی ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پہنچ کر ایک شخص کی لاش کوتحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے-

بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے بعد مزید سڑکیں اور نالیاں برساتی پانی میں بہہ کر تباہ ہوگئے ہیں- گذشتہ روز ضلع آواران میں تیز بارش کے بعد سیلابی ریلے میں ایک کار بہہ گئی تھی، جس میں خواتین و بچوں سمیت آٹھ افراد ڈوب کر جانبحق ہوگئے تھے-