خاران: خفیہ ادارے کے دفتر پر بم حملہ و فائرنگ

560

بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم افراد نے پاکستانی خفیہ ادارے کے دفتر کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے جبکہ اس وقت شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے گرلز کالج روڈ موجود پاکستان کے ملٹری انٹیلیجنس (ایم آئی) کے دفتر پر حملہ کیا۔ اس وقت دھماکوں اور فائرنگ کی آواز سنی گئی۔

حملے کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات دستیاب نہیں ہے جبکہ حملے کے بعد فورسز نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی میں اضافہ کردیا اور فورسز گاڑیوں میں گشت بھی کررہی ہے۔

بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح خاران میں بھی بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔