تربت ائیرپورٹ چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

359

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نےآٹھ مارچ کو کیچ کے مرکزی شہر تربت میں آٹھ بجکر بیس منٹ پر ائیر پورٹ چوک کے قریب قائم فوجی چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا،جو چیک پوسٹ کے سامنے جا گرا جس سے ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔