بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور پنجگور میں مسلح حملوں میں پاکستان فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہرنائی میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے گچین پوسٹ کو گذشتہ رات حملے میں نشانہ بنایا، حملے کے وقت علاقےمیں شدید فائرنگ و متعدد دھماکوں کی آواز سنی گئی۔
حکام نے حملے میں نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔ تاہم آج صبح فورسز اہلکاروں کی بڑی تعداد کوپوسٹ کے اطراف میں گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
دریں اثناء پنجگور کے تحصیل گچک، کہن میں پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ کے چوکیوں کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
مذکورہ علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔