ہرنائی، پنجگور اور بلیدہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

458

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے ہرنائی پنجگور اور بلیدہ میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نقصانات سے دوچار کیا اور ان کے مواصلاتی ٹاور کو تباہ کردیا۔

جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ رات ہرنائی میں قابض پاکستانی فوج کے گچین پوسٹ کو خودکار ہتھیاروں اور گرنیڈ لانچروں سے نشانہ بنایا سرمچاروں نے دشمن فوج کے پوسٹ پر متعدد گرنیڈ داغے حملے میں دو دشمن اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ شکست خوردہ دشمن نے حملے کے بعد مختلف اطراف میں متعدد مارٹر گولے فائر کیے تاہم بلوچ سرمچار منظم منصوبہ بندی کے تحت اپنے محفوظ پناہ گاہوں تک پہنچ گئے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب پنجگور کے علاقے گچک، کہن میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر گرنیڈ لانچر کے گولے داغ کر دشمن اہلکاروں کو جانی و مالی نقصانات سے دوچار کیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ تیسرے حملے میں گذشتہ روز شام پانچ بجے کے قریب بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے بلیدہ کے پہاڑی سلسلے میں کڈکی کے مقام پر پی ٹی سی ایل کمپنی کے مواصلاتی ٹاور کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا اور مشینری کو نذر آتش کرکے ناکارہ بنایا۔ مذکورہ ٹاور انٹرنیٹ و دیگر مواصلات کیلئے دشمن کے زیر استعمال تھا۔

جیئند بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہم اس عزم کو دہراتے ہیں کہ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔