کیچ: کینسر نے ایک اور جان لے لی

166

ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ کینسر نے ایک اور جان لی ہے۔

کینسر کے باعث مرنے والے شخص کی شناخت اکبر ولد محمد حکیم سکنہ ڈنے سر کے نام سے ہوئی ہے۔ جو پیشے کے لحاظ سے میڈیکل ٹیکنیشن تھا۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں کینسر کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ گذشتہ دنوں کینسر سے متاثر ایک اور بچہ جان کی بازی ہار گیا تھا۔

بلوچستان بھر میں کینسر کے علاج کے لیے طبی سہولیات کا فقدان ہے۔ بلوچستان میں سماجی و سیاسی کارکنوں اور تنظیموں کی جانب سے بارہا مطالبہ کیا گیا کہ کینسر کے مرض میں اضافے کا سدباب کیا جائے اور بلوچستان میں کینسر ہسپتال بنایا جائے۔

کینسر کی مرض کا بلوچستان کے متعدد علاقوں بالخصوص خضدار و نوشکی میں درجنوں کیسز سامنے آئے ہیں اور اب تک متعدد لوگ جن میں اکثریت بچوں اور نوجوانوں کی ہے جو جان کی بازی ہار چکے ہیں۔